نِرالِی شان والا

 سارے جہاں کا پروردگار ایک اللہ ہے وہ یکتا اور بے مثل ہے نہ وہ کسی کی طرح ہے نہ کوئی چیز اس کی طرح ہے وہ حَیْ ہے یعنی اپنے آپ زندہ ہے اور دوسری چیزیں اس کے زندہ رکھنے سے  زندہ رہتی ہیں وہ کان  ، ناک ، زبان ، انکھ وغیرہ اعضاء سے پاک ہے وہ بہت ہی نرالی شان والا ہے۔


دیکھو انسان جبان کے بغیر کچھ سن نہیں سکتا لیکن اللہ تعالی کسی عجیب شان  والا ہے وہ کلام کرتا ہے کہ مگر جبان سے پاک ہے وہ ہر چیز دیکھتا ہے یہاں تک کہ ہواؤں اور آوازوں کو بھی دیکھتا ہے مگر انکھ سے پاک ہے وہ ہر بات سنتا ہے مگر کان  سے پاک ہے وہ نہ تو سوتا ہے نا اونگھتا ہے نہ کھاتا ہے نہ پیتا ہے اس کی بات ہر بات انوکھی ہے اس کی حقیقت سمجھ سے باہر ہے ۔ جَلِّ جَلالہ


دیکھو دنیا اگرچہ ہزاروں برس سے موجود ہیں مگر اس کے وجود کی ابتدا ضروری ہے کیونکہ دنیا اور اس کی ہر چیز مثلاً زمین و آسمان ، آفتاب ، وماہتاب ، بحروبر ، سجروحجر  انسان و حیوان وغیرہ سب تو نوپید  یعنی پہلے نہیں تھیں بعد میں سب ہوئے لیکن ﷲ تعالی تو اس کے وجود کی کچھ ابتدا نہیں وہ اَزلِی ہے یعنی ہمیشہ سے رہا ہے اور ابدی ہے یعنی ہمیشہ رہے گا۔


وہ ہر خوبی والا ہے اور عیب کی تمام باتوں سے پاک ہے سارے جہاں کا اکیلا خدا وہی ہے اس کی خدائی میں کسی کا ساجھی نہیں ہر چیز اس کے بس میں ہیں وہ چاہے تو رای پروت اور پربت کو رای بنا دے اس کی مقدس  بارگاہ مجبوری و بے بسی سے پاک ہے۔ جَلِّ جَلالَہٗ

Comments