رات اور دن کے بارے میں جانو
ﷲ تعالی جَلَّ شَانُہُ بڑا مہربان ہے نہایت رحم والا ہے اس نے اپنے بندوں کے فائدے کی خاطر انگارے کی طرح دہکتا ہوا ایک بہت بڑا گولا پیدا فرمایا ہے جسے ہم لوگ سورج کہتے ہیں فارسی زبان میں اس کا نام آفتاب خاور ، خورشید اور عربی میں شمس اور نیّرِ اعظم ہہے ﷲ رب العزت نے سورج کو چکر لگانے پر مقرر فرمایا ہے سورج ہی کے چکر کرنے سے رات اور دن بنتے ہیں چنانچہ جب وہ ہماری زمین کے سامنے پورب سے نکلنے کی تیاری کرتا ہے تو ہمارے یہاں صبح ہوتی ہے اور دن سے شروع ہو جاتا ہے پھر جب وہ دن بھر چلتا ہوں پچھم کی طرف پہنچ کر اوجھل ہوتا ہے تو ہمارے یہاں رات آتی ہے اور دن ختم ہو جاتا ہے رات کے بعد دن کا ہونا اور دن کے بعد رات کا آنا یہ ﷲ تعالی کی طرف سے اس کے بندوں پر بہت بڑا احسان ہے کیونکہ اگر ہمیشہ صرف دن ہی دن ہوا کرتا تھا یا صرف رات ہی رات ہوتی تو انسان اور حیوان کی جندگی گزارنا دوبھر ہوجاتا اور دنیا کے ہزاروں کام ٹھپ رہا کرتے لیکن ...